بیجنگ کی ایک ہزار کلو میٹر طویل ’’ساتویں رنگ روڈ‘‘ کی تعمیر مکمل
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)بیجنگ اور قریبی شہروں کو ملانے والی قربیاً ایکہزار کلو میٹر طویل سڑک کیپٹل ریجن رنگ ایکسپریس وے کی تعمیر گذشتہ روز مکمل ہو گئی ہے۔توقع ہے کہ اس منصوبے سے وسیع تر بجینگ۔ٹیان جن۔ہیبی علاقے کے علاوہ دارالحکومت میں اقتصادی پیداوار کو فروغ حاصل ہو گا اور فضائی کوالٹی بہتر ہو گی۔رنگ روڈ کے حتمی حصے کو جلد ہی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائیگا، جی 95نامی ایکسپریس وے کا یہ ٹکڑا دارالحکومت کے ٹوانگ جو اور ڈاشینگ علاقوں کو ملاتا ہے،چونکہ بیجنگ میں پہلے ہی 6رنگ روڈز ہیں عوام نے نئی ایکسپریس وے کو’’سیانتھ رنگ روڈ‘‘ کا نام دیا ہے۔تاہم ایکسپریس وے کا صرف 38کلو میٹر دراصل بیجنگ سے گزے گا جبکہ 38کلو میٹر ٹیان جن اور 920کلو میٹر صوبہ ہیبی سے گزے گا۔