بھارت: خودکشی کرنیوالوں کی تعداد میں 23فیصد اضافہ

بھارت: خودکشی کرنیوالوں کی تعداد میں 23فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن) ترقی و جمہوریت کے جھوٹے دعویدار بھارت میں 15سال کے دوران خود کشی کرنے والوں کی تعداد میں 23 فیصد اضافہ ہو گیا ۔۔بھارتی ادارے نیشنل ہیلتھ پروفائل کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق 2000 ء میں ایک لاکھ 8 ہزار 593 افراد نے خود کشی کی جبکہ 2015 ء میں یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 623 ہو گئی۔۔خود کشی کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد کی عمریں 30 اور 45 سال کے درمیان تھیں۔خود کشی کرنے والوں میں مردوں کا تناسب عورتوں سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق خود کشی کی وجوہات میں سماجی و ثقافتی معاملات، امتیازی سلوک اور زیادہ سے زیادہ دولت کے حصول کی دوڑ نمایاں ہیں۔۔خود کشی کرنے والوں کے علاوہ خودکشی کی ناکام کوشش کے نتیجہ میں معذور اور دیگر مسائل کا شکار ہونے والوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہرسال آٹھ لاکھ افراد خود کشی کرتے ہیں تاہم لوگوں کو خود کشی سے روکنے کے لئے طبی و نفسیاتی علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -