سعودی عرب، منشیات فروش، پولیس کی جھڑپ ،1اہلکار شہید ،4 گرفتار

سعودی عرب، منشیات فروش، پولیس کی جھڑپ ،1اہلکار شہید ،4 گرفتار

  

ریاض (آن لائن)سعودی امن عامہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی نشیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ہونے والی جھڑپ میں ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے منشیات اور نشہ آور مشروبات کا دھندا کرنے والوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا جس کے دوران دھندا کرنے والوں نے فرار ہونے کی کوشش کی ، فائرنگ کا تبادلہ کے نتیجہ میں سکیورٹی فورس کا ایک اہلکار شہید اور ایتھوپیا کا ایک کاروباری ہلاک جبکہ موقع پر موجود ایک سعودی شہری زخمی ہوگیا۔ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 4 ایتھوپین گرفتار کرلئے گئے۔

مزید :

عالمی منظر -