کارکن آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں : ہمایون خان

کارکن آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرامیدوارصوبائی اسمبلی محمدہمایوں خان نے کہاہے کہ پارٹی کارکنان ائندہ الیکشن میں کامیابی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں کیونکہ کارکنوں کے محنت کے بغیرکامیابی مشکل ہے ان خیالات کااظہار ہمایوں خان نے گزشتہ روز بٹ خیلہ میں احسان اللہ خان ایڈوکیٹ کے رہائش گاہ پارٹی ورکرزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے ترقی کادارومدارصرف اورصرف کارکنوں پرہے کارکن ائندہ الیکشن میں کامیابی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ائندہ الیکشن میں کارکردگی کے بیناد پرکامیابی حاصل کریگی کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی غریب عوام کی واحدنمائندہ جماعت ہے گزشتہ الیکشن میں مالاکنڈکے عوام نے جذباتی فیصلہ کرکے تبدیلی کے دعویداروں کوووٹ دیامگرپانچ سالوں میں انہوں نے کوئی بھی تبدیلی نہیں لائی صرف اورصرف عوام کے پانچ سال ضائع کرکے چلے گئے ہیں اب ائندہ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کے ہوگی ۔