عدالتی احکامات کی عدم تکمیل پر سیکرٹری سیفران کی تنخواہ قرقی کے احکامات

عدالتی احکامات کی عدم تکمیل پر سیکرٹری سیفران کی تنخواہ قرقی کے احکامات

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس ناصرمحفوظ پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر سیکرٹری سفیران کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز سجید آفریدی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرجعفرآفریدی سمیت 6 درخواست گذاروں کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ فاٹایونیورسٹی کے قیام کے موقع پر فاٹاسیکرٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کیاتھا کہ سکیل ایک تا16کی تمام بھرتیاں فاٹاسے کی جائیں گی اورغیرمتعلقہ افراد کوبھرتی نہیں کیاجائے گا اس کے باوجود غیرمتعلقہ افراد کو بھرتی کیاگیاہے اوراس طرح درخواست گذاروں کی حق تلفی کی گئی ہے انہوں نے عدالت کو مزید بتایاکہ رٹ پٹیشن گذشتہ سال دائرکی گئی تھی اورعدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے 2017ء سے سیکرٹری سیفران سے جواب طلب کررکھاہے تاہم سیکرٹری نے تاحال جواب داخل نہیں کیاجس پرعدالت نے حکم عدولی کرنے پرسیکرٹری سیفران کی تنخواہ قرق کرنے کے احکاما ت جاری کردئیے اورسماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -