ڈپٹی اٹارنی جنرل بہلول خٹک اور 9 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مستعفی

ڈپٹی اٹارنی جنرل بہلول خٹک اور 9 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مستعفی

  

پشاور(نیوزرپورٹر) ڈپٹی اٹارنی جنرل بہلول خٹک اور خیبر پختونخواحکومت کے 9ایڈیشنل اورایک اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اپنااستعفے وفاقی وزیرقانون جبکہ صوبائی لاء افسروں نے اپنے استعفے صوبائی سیکرٹری قانون کو ارسال کردیاہے ڈپٹی اٹارنی جنرل بہلول خٹک پشاورہائی کورٹ کے بنوں سرکٹ بنچ میں فرائض انجام دے رہے تھے اسی طرح خیبرپختونخواکے 9ایڈیشنل ایڈوکیٹس جنرل نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیاہے مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل میں قیصرعلی شاہ ٗ میاں ارشد جان ٗ جنرل وقاراحمد ٗ سکندرحیات شاہ ٗ معین الدین ہمایون ٗ مجاہدعلی خان ٗ ریاض احمد خان ٗ رب نوازخان اور ارشداحمد شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل حاجی سہیل بھی مستعفی ہوگئے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -