پر امن اور شفاف انتخابات کیلئے تمام وسائل بروئے کا لائیں گے

پر امن اور شفاف انتخابات کیلئے تمام وسائل بروئے کا لائیں گے

  

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) میں پر امن اور شفاف انتخابات کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں الیکشن کمیشن کے بنائے ہوئے قوانین کا احترام کرتے ہوئے پر امن الیکشن کے انعقاد کیلئے اس کی پاسداری کریں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر باجوڑ انجینئر عامر خٹک نے جرگہ ہال میں این اے 43 اور 44 کے نامزدہ اُمیدواروں کے ایک منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر خار عارف یوسفزئی اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ناوگئی انوار الحق پولیٹیکل تحصیلداران الیکشن کمیشن کے آفسران بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ باجوڑ میں میں الیکشن کمپین سے قبل ہی رولز وائلیشن کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں پر کھڑی نظر رکھ کر بلا امتیازکسی بھی اُمیدوار کے خلاف تادیبی کاروائی کرے گا الیکشن قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر کسی بھی اُمیدوار کو نااہل بھی کیا جا سکتا ہے الیکشن کے دوران انتظامیہ اور دیگر سرکاری ملازمین مکمل طور پر غیر جا نبدار رہے گی شکایت کی صورت میں سرکاری ملازمین کے خلاف بھی بھر پور کاروائی کی جائیگی اس موقع پر سابق ارکان قومی اسمبلی اخون زادہ چٹان، شہاب الدین خان سمیت مولانا وحید گل ،ملک بہادر شاہ ،گل افضل ،گلدادخان ،گل ظفر باغی و دیگر نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کیلئے ترقیاتی فنڈز اور نقد رقوم تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہیں اُمیدواروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں پر اعلان کردہ پابندی سے پہلے ترقیاتی کاموں کے لسٹیں اُمیدواروں کو حوالہ کی جائے کیونکہ کچھ لوگ انتظامیہ کے کاموں پر بھی اپنی سیاست چمکا رہے ہیں اور الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوششیں کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے اُنہیں یقین دلایا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں تحریری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کرنا ضروری ہیں زبانی طور پر کسی کے خلاف الزام تراشی قانون کی دائرہ کار میں نہیں آتی۔ سلیم اللہ باجوڑ

Ba

مزید :

پشاورصفحہ آخر -