کاغذات نامزدگی مسترد‘ منظور ہونے کیخلاف اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری

کاغذات نامزدگی مسترد‘ منظور ہونے کیخلاف اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ میں قائم الیکشن ٹربیونلزنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترداورمنظورہونے کیخلاف اپیلوں پرفریقین کوپیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان احتشام الدین فاروقی نے درخواست دائرکی تھی کہ صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کے حلقہ 214 ملتان سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ظہیرالدین علیزئی کے خلاف اثاثے چھپانے کااعتراض عائدکیاجوزیرغورلائے بناء خارج کردیاگیاہے۔جس پرالیکشن کمیشن اورظہیرالدین علیزئی کوآج طلب کرلیاگیاہے۔ خان گڑھ سے ایم پی اے کے امیدوارچوہدری عامرکرامت نے مؤقف اختیارکیاتھاکہ سوئی گیس کے کروڑوں روپے کے واجبات یکمشت اداکرنیکے باوجوداس کیکاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں۔سابق ایم پی اے میربادشاہ قیصرانی نے درخواست دائرکی تھی کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ 189 اورصوبائی اسمبلی کیحلقہ 285 سے امیدوارہے اور5 سالہ نااہلی کے خلاف اپیل دائرکررکھی ہے لیکن اس کے کاغذات نامزدگی مستردکردئیے گئے ہیں۔اس طرح سابق ایم پی اے شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے اپیل دائرکی تھی کہ مذکورہ حلقوں سے اس کوبھی قبل ازیں نااہل ہونے کی وجہ سے کاغذات مستردکردئیے گئے ہیں مذکورہ بالاتینوں درخواستوں میں25 جون کوفریقین اورریکارڈطلب کرلیاگیاہے۔اس طرح قومی اسمبلی کے حلقہ 193 اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ 293 کے ووٹرمحمدموسیٰ نے پولنگ اسٹیشن 5 کلومیٹر دور قائم کرنے کے خلاف دائراعتراض خارج ہونے کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعدخارج کر دی گئی ہے۔

نوٹس جاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -