حمزہ شہباز شریف سے (ن) لیگ ضلع وہاڑی کے امیدواروں کی ملاقات‘ انتخابات کے حوالے سے مشاورت

حمزہ شہباز شریف سے (ن) لیگ ضلع وہاڑی کے امیدواروں کی ملاقات‘ انتخابات کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرم پور ( نمائندہ پاکستان ) ضلع وہاڑی کے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی لاہور ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں حمزہ شہباز شریف سے الیکشن 2018کی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ آپ الیکشن میں بھر پور طریقہ سے حصہ لیں آپس کے اختلافات پارٹی کی وجہ سے ختم کریں ۔ آپ مسلم لیگ (ن) کا سرمایہ ہیں او ر مسلم لیگ کیلئے ایک دوسرے کی مدد کریں اور ایک دوسرے کا بازو بن کر حصہ لیں ۔ اس موقع پر تہمینہ دولتانہ،میاں ثاقب خورشید،نعیم خان بھابھہ،بلال اکبر بھٹی،سید ساجد شاہ ، نذیر آرائیں، عرفان دولتانہ،سعید احمد منیس اور دیگر امیدوار موجود تھے ۔