ڈیرہ ،انتخابی بینرز اور جھنڈے بجلی پولوں پر لگانے سے مسائل جنم

ڈیرہ ،انتخابی بینرز اور جھنڈے بجلی پولوں پر لگانے سے مسائل جنم

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)الیکشن 2018کے سلسلے میں امیدواروں کی طرف سے بجلی کے پولوں پراورتاروں کے نزدیک لگائے گئے بینرز اورجھنڈے بجلی کے مسائل پیداکرنے لگے ‘بجلی کی 11kvکینٹ ٹواورڈگری کالج کی بجلی اسی وجہ سے کئی گھنٹے خراب ہوگئی ‘پیسکوکینٹ سب ڈویژن نے اس حوالے سے امیدواروں کوواپڈا سے تعاون کرنے اورایسے بینرزاورجھنڈے ہٹانے کی مہم شروع کرنے کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن2018کے سلسلے میں بجلی کے پولوں اوربجلی کی تاروں کے قریب لگائے گئے بینرز کی وجہ سے 11kvکینٹ ٹواورڈگری کالج کی بجلی خراب ہوگئی کیوں کہ یہ بینرزامیدواروں کی طرف سے بجلی کی اہم تنصیبا ت پر یاقریب لگائے گئے ہیں ۔پیسکوکینٹ سب ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق امیدواربجلی کے پولوں اوربجلی کی تاروں کے قریب اپنے بینرز یاجھنڈے وغیرہ نہ لگائیں کیوں کہ ان کی وجہ سے بجلی کا مسئلہ پیش ہورہاہے اس لیے امیدوارپیسکو ڈیرہ سے اس حوالے سے مکمل تعاون کریں اوران بینرز اورجھنڈوں کوہٹانے کے حوالے سے پیسکو ایک مہم کا بھی آغازکررہاہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -