پنجاب کی جیلوں میں50 ہزار سے زائدقیدی حق رائے دہی استعمال کریں گے

پنجاب کی جیلوں میں50 ہزار سے زائدقیدی حق رائے دہی استعمال کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(آن لائن)پنجاب بھر کی جیلوں میں پچاس ہزار سے زائد قیدی الیکشن میں حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے ‘آئی جی جیل خانہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول اور بیلٹ پیپرز ملنے کے بعد قیدیوں کے ووٹ کاسٹ کروا کرمتعلقہ آر او کو بھجوائے جائینگے ‘آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا شیڈول موصول ہوتے ہی بیلٹ پیپرز جیلوں میں منگوا کر ووٹ کاسٹ کرائے جائینگے ‘جیل انتظامیہ ووٹنگ پر بالکل اثر انداز نہیں ہو گی اور الیکشن کمیشن کے نمائندوں کی موجودگی میں ووٹ کاسٹ کروائے جائینگے ۔
قیدی،ووٹ