بینظیر نے جمہوریت کو آمروں کے چنگل سے نکالا‘ خواجہ رضوان
ملتان ( نیوز رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ملتان میں ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی65 سالگرہ تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ملک صدر محبوب علی سندیلہ نے کیے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سنےئر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
نائب صدر خواجہ رضوان عالم تھے۔ تقریب کے میزبان حاجی محمدامین ساجد صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان ملک محبوب سندیلہ نے کہا کہ آج محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ بینظیر ملک میں جمہوریت کی علامت اور جمہوریت کی پاسباں تھی‘ انہوں نے جنرل ضیاء الحق، پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف جمہوریت بحالی کیلئے کام کئے اور جمہوریت کو آمروں کے چنگل سے نکال کربحال کرایا۔ تقریب میں وائس چےئرمین پاکستان بارکونسل مرزا عزیر اکبر بیگ‘ حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ،نوید الرحمان ہاشمی فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان، سید عارف شاہ ایڈووکیٹ، سید اشتیاق علی شاہ ایڈووکیٹ، میڈم فیروزہ فیض ایڈووکیٹ، ناظم خاں ایڈووکیٹ، راؤ ساجد علی مرزانذیر بیگ، خواجہ عمران، چوہدری ےٰسین، وحید الحسن بھٹہ، رانا جاوید اختر، خالد ظفر وینس ایڈووکیٹ ، زوارقریشی ایڈووکیٹ بابر سوئیکارنو ایڈووکیٹ،علی اسلم تھہیم، عدیل لیاقت شیخ، رانا خرم شہزاد، رائے محمدشفیع، رجب شہزاد بھٹہ، سلیم شہزاد، اللہ بخش بھٹہ، اکبر علی کھوکھر، کامل علی قریشی، اللہ ڈتہ،رانا زین العابدین ، مبین سرفراز، سیف بلوچ،سجاد، رانا اللہ رکھا، شہزاد شفیع، محمدعمیر، ذیشان حیدر، رمضان خاور، چوہدری محمد ارشد ،آصف شاہ، چوہدری پرویز اقبال ایڈووکیٹ، کاشف شاہ، دلشاد، ملک ندیم، ناصر حیدر حیدری ایڈووکیٹ صدر بار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٓاج ملک کے اندر جمہوریت دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی وجہ سے ہے محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کو زندہ رکھا۔ محمد امین ساجد صدر ڈسٹرکٹ بار کلرکس بار ایسوسی ایشن و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ملتان کی قیادت میں 65ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر خراج عقیدت پیش کیا۔