ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر (میل ) مردان نے ایس ایس ٹی امیدواروں کی عارضی میرٹ لسٹ جاری کر دی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر (میل ) مردان نے ایس ایس ٹی امیدواروں کی عارضی میرٹ لسٹ ...

  

رستم(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر (میل ) مردان نے ایس ایس ٹی امیدواروں کی عارضی میرٹ لسٹ جاری کر دی ، میرٹ لسٹ چک کرنے اور 25جون تک اپیل جمع کرانے کی ہدایت۔ اے ڈی اسٹبلشمنٹ جاوید اقبال کے مطابق این ٹی ایس کے ذریعے کامیاب ہونے والے ایس ایس ٹی اساتذہ کی تقرری کے لئے ڈی ای او (میل) مردان نے ابتدائی عارضی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے جس میں امیدواروں کی تمام کوائف کے ساتھ متعلقہ سکول بھی الاٹ کیا گیا ہے لسٹ ڈی ای او آفس کے علاوہ فیس بک پیج پر بھی دستیاب ہے ۔ انہوں نے تمام امیدواروں کو لسٹ چک کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں امیدوار 25جون 2018تک اپیل جمع کر سکتے ہیں اس کے بعد فائنل لسٹ جاری کیا جائے گا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -