شرح خواندگی بڑھانے کیلئے ایک ضلع ایک یونیورسٹی کا نظریہ دیرپا ثابت ہو گا، رابعہ ستار

شرح خواندگی بڑھانے کیلئے ایک ضلع ایک یونیورسٹی کا نظریہ دیرپا ثابت ہو گا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما رابعہ ستار نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں اور مثبت معاشرے کے قیام میں خواتین کی تعلیم سے انکار نہیں کیا جا سکتا ،یہی وجہ ہے کہ اے این پی کے انتخابی منشور میں تعلیم خصوصاً خواتین کی تعلیم کو اولیں ترجیں دی گئی ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ، جہالت کے اندھیروں کو مٹانے اور انسانیت کی خدمت کیلئے تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے ،انسان کی اپنی اور دنیا کی کامیابی کیلئے تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ اے این پی حکومت میں آ کر پانچ سے سولہ سال کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے مثبت اقدامات کرے گی ،رابعہ ستار نے کہا کہ افراد کی تعلیم انتہائی ضروری ہے لیکن اس سے بھی ضروری خواتین کی تعلیم ہے جو ایک قوم کی تربیت کے مترادف ہے بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے اور اگر ماں تعلیم یافتہ ہو تو پورا خاندان تعلیم یافتہ ہو گا اور یہی معاشرے کی کامیابی کا راز ہے ،انہوں نے کہا کہ خواندگی کی شرح بڑھانے کیلئے ایک ضلع ایک یونیورسٹی کا نظریہ دیرپا ثابت ہو گا اور آئندہ پانچ سال میں اے این پی کی حکومت کے دوران جہالت کے اندھیرے مٹا دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اے این پی کے منشور میں واضح طور پر موجود ہے کہ ہنر مند اور کاروبار کرنے والی خواتین کے ساتھ مالی تعاون کیا جائے گا اور انہیں آسان شرائط پرْ رضے بھی فراہم کئے جائیں گے ،رابعہ ستار نے مزید کہا کہ پارٹی اقتدار میں آ کر نئے ادغام شدہ اضلاع کی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے خسوصی لائحہ عمل طے کرے گی،