میری سیاست کا مقصد دیر بالا کے عوام کو موروثی سیاست سے نجات دلانا ہے : حمیدہ شاہد

میری سیاست کا مقصد دیر بالا کے عوام کو موروثی سیاست سے نجات دلانا ہے : حمیدہ ...

  

دیر بالا (نمائیندہ پاکستان )میری سیاست کا مقصد دیر بالا کے عوام کو مورثی اور غلامی کی سیاست سے ازاد کرنا ہے ۔اور اس مقصد کے حصول کیلئے گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلاؤں گی۔دیر بالا قدرتی وسائل سے مالامال ہے ۔ان خیالات کا اظہار حلقہ پی ۔کے 11 سے تحریک انصاف کے خاتون امیدوار صوبائی اسمبلی مس حمیدہ شاھد نے دیر میں میڈیا کے نمائندو ں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ۔کہ دیر بالا میں تعلیم اور صحت میں بہت کمی ہے ۔یہاں اسیی علاقے ہے ۔کہ وہاں پر گرلز پراپرائمری سکول تک نہیں ہے ۔اور اس طرح صحت کے مد میں بھی کافی مشکلات درپیش ہے۔ہم چاہتے ہے کہ دور دراز علاقے بھی ترقی اور خوشحالی کے طرف گامزن ہوسکے۔دیر بالا کے عوام کو مورثی سیاست دانوں نے خالی خولی نعروں پر 70 سالوں سے دھوکہ دے رہاہے۔ہم دیر بالا میں کامیابی کے بعد اپنے تمام توجہ تعلیم صحت اور بے روزگاری پر دینگے۔اللہ تعالی نے ہمارے ضلع کو بے پناہ قدرتی وسائل دی ہے ۔لیکن مورثی سیاست دانوں نے ابھی تک استعمال میں نہیں لایا۔ دیر بالا میں سیاحت کے بہت مواقعے موجود ہے ۔لیکن اس طرف بھی کوئی توجہ نہیں دیگے۔اگرہمیں موقع دیاگیا۔تو ہم سب سے پہلے سیاحت کو فروغ دینگے۔اور سیاحت سے کافی امدن حاصل کرینگے ۔عمران خان ایک بار ضلع دیر بالا کے خوبصورت اور پرفضاء مقام کمراٹ کا دورہ کیا تھا اور اج ہی ان کے دورے کے برکت سے پوری پاکستان سے لوگ کمراٹ آرہاہے۔تو ہم چاہتے ہے ۔کہ ہم بھی موقع ملنے کے بعد کمراٹ جیسے علاقوں میں سیاحت کو فروغ دے کرآمدن حاصل کرینگے ۔ہمارے پاس ضلع دیر بالا میں بجلی بنوانے کے بہت سے مواقع موجود ہے ۔اس کو استعمال میں لاکر سستی بجلی حاصل کرسکتی ہے ۔دیر بالا میں گرینائٹ بہت ذیادہ مقدار میں موجود ہے ۔جو کہ دیر بالا میں تیس ہزار ارب روپے سے ذیادہ ہے ۔جو کہ دیر لوئر اور دیر اپر کے وسعی رقبے پر موجود ہے ۔اگر اس کو استعمال میں لایا گیا تو باہر ممالک میں موجود ہمارے پاکستانی تین لاکھ پچاس ہزارہ مزدور واپس اپنے ملک آینگے۔ اور یہاں پر روزگار کرینگے۔میں اپنے بہن بھائیوں کو یقین دلاتا ہو ۔کہ میں پلاسٹک پائپ کے سیاست نہیں کرتا ہو ۔بلکہ میں لوگوں کو مستقیل بنیادو ں پر خوشحال اور ترقی یافتہ بنوانا چاہتا ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -