نگران وزیر اعلیٰ کی اردو کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسف کی وفات پر تعزیت

نگران وزیر اعلیٰ کی اردو کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسف کی وفات پر تعزیت

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے اُردو ادب کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہاکہ مشتاق احمد یوسفی نے مزاح نگاری کو جوجدت بخشی ہے اس کی اُردو ادب میں مثال نہیں ملتی ۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت کی دُعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوارحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے بالاکوٹ ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دُکھ کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اور دُعا کی اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -