سابق وفاقی وزیر جاوید علی شاہ‘ ابراہیم خان کے اثاثے سامنے آگئے

سابق وفاقی وزیر جاوید علی شاہ‘ ابراہیم خان کے اثاثے سامنے آگئے

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)سابق وفاقی وزیر سید جاویدعلی شاہ اورامیدوارابراہیم خان کے اثاثے بھی سامنے �آگئے ہیں۔اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی کے مطابق سابق وفاقی وزیر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

نے سال 2015 سے سال 2017 ء کے دوران اپنی ملکیتی69 ایکڑزرعی اراضی کی 5 لاکھ آمدن پر13 ہزار150 روپے ٹیکس دیاہے۔انہوں نے اپنے اثاثہ جات میں10 لاکھ روپے نقد،بنک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ63 ہزار892 روپے،11 لاکھ30 ہزارروپے مالیت کے20 تولے طلائی زیورات،15 لاکھ روپے مالیت کے جانور،11 لاکھ70 ہزارروپے کاذاتی استعمال کاسامان ظاہرکیاہے۔اس طرح انہوں نے بطور ممبر اسمبلی 26 لاکھ29 ہزار6 روپے تنخواہ اور18 لاکھ8 ہزار991 روپے الاؤنسز و صول کئے ہیں۔ اس طرح اپنی ملکیت میں مختلف مواضعات میں واقع 25 کروڑ30 لاکھ روپے کی اراضی،اپنی اہلیہ نوشین بتول کی ملکیت میں 4 کروڑ26 لاکھ روپے،بیٹے حیدرعلی شاہ کی ملکیت میں 4 کروڑ45 لاکھ روپے،بیٹے زین علی شاہ کی ملکیت میں4 کروڑ45 لاکھ روپے کی زمین ہے۔اس طرح تحریک انصاف کے امیدوارابراہیم خان کل 82 کروڑ66 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جس میں اپنے خاندان کے ملکیت میں جائیدادیں ،ٹرانسپورٹ کمپنی اورگاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -