کاٹلنگ میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

کاٹلنگ میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان)کاٹلنگ میں قتل مقاتلے کی پرانی دشمنی کیوجہ سے ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ،جبکہ دوسرا بال بال بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق صابر اور سردار علی کی پرانی دشمنی چلی آرہی تھی جبکہ سردار علی اپنے بھائی شوکت علی ولد مقدرشاہ ساکن ڈھیرے کیساتھ کاٹلنگ لوند خوڑ روڈ پر شٹرنگ کے ٹال میں بھیٹے تھے کہ ملزم صابر ولد شہباز ساکن لکھپانی نے فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کیوجہ سے سے سردار علی موقع پر دم تھوڑدی جبکہ دوسرا بھائی بال بال بچ گیا ۔مقتول کے بھائی شوکت علی نے اپنے بھائی کی قتل کی دعویداری صابر ولد شہباز ساکن لکھپانی کے خلاف پولیس تھانہ کاٹلنگ میں درج کرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -