24جولائی کو قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونے چاہئے

24جولائی کو قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونے چاہئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع خیبر ( بیورورپورٹ) 25 جولائی کو قبائلی علاقوں میں بھی صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونے چاہئے ، طورخم میں وی باک سسٹم نافذ کر کے بہتری کی طرف قدام اٹھایا ہے ، ہماری امن کوششوں کی وجہ سے افغانستان میں بھی فوجی اور طالبان آپس میں بغل گیر ہوئے ، میرے مدمقابل یہاں نہیں رہتے، الیکشن پولنگ ڈے کو ریفرنڈم بنا کر کامیابی ثابت کرینگے، الحاجی شاہ جی گل کا ولی خیل میں جلسہ عام سے خطاب ۔ حلقہ این اے 43 خیبر ایجنسی سے نامزد امیدوار اور سابق رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل نے خیبر ولی خیل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر کے ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم کر دینگے انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلا کر بھیک نہیں مانگی ہے اور کئی بزرگوں سے میرے خاندان اور کارکنوں کا کاروبار زیادہ حلال اور جائز ہے شاہ جی گل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار پہلے یہاں آکر زندگی گزاریں پھر میرامقابلہ کریں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا مفاد پرانے نظام سے تھا وہ اس سے ناراض ہیں اور قبائلی عوام کو اندھیروں میں رکھنا چاہتے ہیں لیکن میں نے انضمام کر اکے قبائلی عوام کو اندھیروں سے نکال دیا اور اب ان کے سارے کام بلدیاتی ادارے کر کے مسائل حل کرینگے شاہ جی گل نے کہا کہ قبائلی عوام کے بہتر مستقبل کی خاطر وہ اپنے اختیارات سے دستبردار ہوگئے اور ان کی کوشش ہوگی کہ عام انتخابات کے ساتھ قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی ہو جائیں تاکہ کوئی اصلاحات کے خلاف سازش نہ کر سکیں شاہ جی گل نے کہا کہ اب قبائلی علاقوں کو این ایف سی ایوارڈ میں بھی حصہ ملیگا اور پسماندگی ختم ہوگی انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ منتخب ہوا تو علاقے میں قائم ہسپتالوں کو جدید بنائیں گے اور یونورسٹی قائم کر کے روزگار کے مواقع پیدا کرینگے انہوں نے کہاکہ وہ خود اور ان کے بھائی سینیٹر تاج محمد نے دن رات ایک کر کے حلقے کے عوام کی خدمت کر چکے ہیں اسلئے قوم دوبارہ منتخب کریگی اور جو ترقیاتی کام فنڈز کی کمی کی وجہ سے نہیں ہو سکے ہیں وہ بھی کر کے دکھائیں گے اور علاقے میں بارانی ڈیمز اور شلمانی واٹر سکیم کا آغاز کرکے پانی کا مسئلہ حل کرینگے اس سے پہلے جلسہ عام سے ملکزادہ ندیم آفریدی، ملک اقبال خیبر وال ، قاری سید عالم شنواری، بلاؤل آفریدی، حاجی عبدالصمد اور حاجی صراف وغیرہ نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ جی گل قبائلی عوام کے ہیرو ہیں اور انہوں نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکا اس لئے قوم ان سے خوش ہیں اور آئیندہ انتخابات میں بھی ان کو کامیاب کرائیں انہوں نے کہا کہ شاہ جی گل کے مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں اس لئے بے پرکی اڑا کر ووٹروں کو گمراہ کرتے ہیں لیکن مخالفین بری شکست سے دو چار ہونگے۔