این اے 1 5 8:نواب لیاقت علی خان کا یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا فیصلہ
شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) عام انتخابات حلقہ این اے 158میں سابق رکن قومی اسمبلی نواب لیاقت علی خا ن اوران کے گروپ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نواب لیاقت علی خان آج ملتان میں گیلانی ہاؤس میں پانچ بجے پریس(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
کانفرنس کریں گے۔ نواب لیاقت علی خان نے این اے 158اور پی پی 221کے کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے لیکن دوہری شہریت کی وجہ سے انہیں الیکشن سے دستبردار ہوناپڑا۔ نواب لیاقت علی خان سے امیدوار سید جاوید علی شاہ اور سید یوسف رضا گیلانی رابطہ میں رہے اور اپنی اپنی حمایت پر انہیں راضی کرتے رہے۔ نواب لیاقت علی خان اور نواب خرم فرید خاکوانی سے کامیاب مذاکرات کے بعد نواب لیاقت علی خان سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت پر راضی ہو گئے ہیںآج ملتان گیلانی ہاؤس میں پریس کانفرنس ہو گی۔ این اے 158میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، تحریک انصاف کے محمد ابراہیم خان، مسلم لیگ (ن) کے سید جاوید علی شاہ اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے ملک اللہ نواز وینس امیدوار ہیں ۔امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے مگر تاہم نواب لیاقت علی خان کی سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے سید یوسف رضا گیلانی کی سیاسی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے ۔
نواب لیاقت