بین الاقوامی سرٹیفیکشنز کلاؤڈ سروس سے متعلق صلاحیتوں کا اعتراف ہے‘ سعد مظفر

بین الاقوامی سرٹیفیکشنز کلاؤڈ سروس سے متعلق صلاحیتوں کا اعتراف ہے‘ سعد مظفر

  

ملتان( پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)ملک کا پہلاٹیلی کام آپریٹرہے جس نے اپنی کلاؤڈ سروس اِنفراسٹرکچر ۔ایز۔اے۔سروس Infrastructure-as-a-Service (IaaS) کیلئے متوازی طور پر 27001:2013 ISO/IEC اور ISO/IEC 27017:2015 (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

سرٹیفکیٹس حاصل کئے ہیں۔ بین الاقوامی معیار کی تنظیم انٹرنیشنل سٹینڈرڈز آرگنائزیشنInternational Standards Organization (ISO) اور انٹرنیشنل الیکٹرو ٹیکنیکل International Electro-technical Commission (IEC) ان معیاروں کی جانچ کنندہ ہیں۔ ISO 27017 کلاؤڈ سیکیورٹی کے مخصوص معیار کیلئے ہے البتہ ISO/IEC 27000 معیار کا وہ حصہ ہے جو کہ اداروں کو اپنی معلومات محفوظ بنانے میں مدد دیتا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے چیف ٹیکنیکل انفارمیشن آفیسر، سعد مظفر وڑائچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز واضح طور پر ڈیٹا کے سلسلے میں کلاؤڈ پر مبنی محفوظ طریقہ فراہم کرنے میں پی ٹی سی ایل کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ہمارے صارفین اپنے ڈیٹا کی حفاظت کیلئے ہم پر بھروسہ کرتے ہیں اور یہ سرٹیفکیٹس اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مناسب کنٹرول کے ذریعے نہ صرف ہمارے پلیٹ فارم بلکہ اس کے ساتھ ہمارے صارفین کا ڈیٹا بھی محفوظ ہے‘‘۔ کلاؤڈ سروس کے صارفین بوقتِ ضرورت OPEX ماڈل کی بدولت ، ہارڈویئر پر کوئی اِضافی سرمایہ خرچ کئے بغیر کمیپیوٹنگ کے وسائل استعمال کرسکتے ہیں ۔کلاؤڈ سیکیورٹی کی مخصوص ضروریات کومد نظر رکھتے ہوئے ISO/IEC27017اور ISO/IEC 27001اضافی سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں، اِس سے آرکی ٹیکچر، ٹیکنالوجی اور پراسیس کا اضافی کنٹرول اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کلاؤڈ میں دی جانے والی انفارمیشن مکمل طور پرمحفوظ ہے۔ پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر، عادل رشید نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ،’’پی ٹی سی ایل نے کلاؤڈ سیکیورٹی کے ساتھ کارپوریٹ صارفین کو محفوظ سروسز فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے ۔ صارفین ہمارے پلیٹ فارم کواِس یقین کیساتھ کہ اِنکی حساس معلومات کوملٹی لیئر سیفٹی نیٹ کے ذریعے تحفظ فراہم کرتا ہے ، جوبین الاقوامی سرٹیفیکیشنز کے مطابق صارفین کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرتا ہے‘‘۔ پی ٹی سی ایل نے حال ہی میں پے منٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ (PCI-DSS) لیول 1-سرٹیفیکیشن V.32 کااعلان پی ٹی سی ایل سمارٹ کلاؤڈ کے ذریعے اِنفراسٹرکچر ۔ایز۔اے۔سروس (infrastructure-as-a-Service) (IaaS) کے لئے کیا ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق سیکیورٹی کو یقینی بناتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -