آر ٹی اوز میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے آگاہی دینے کیلئے سہولت سیل کا آغاز

آر ٹی اوز میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے آگاہی دینے کیلئے سہولت سیل کا آغاز

  

ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت پر ملتان سمیت ملک بھر کے آر ٹی اوز نے شہریوں کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء بارے آگاہی اور اس سے بھرپور(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

استفادہ کرنے کیلئے سہولت سیل کے قیام کا آغاز کردیا ہے۔ آر ٹی او ملتان میں بھی ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء کیلئے سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو 30جون تک 24گھنٹے کام کرے گا۔ سہولت سیل کو آئی ٹی ممبران اپریٹ کریں گے جو عوام کو ایمنسٹی سکیم بارے مکمل آگاہی فراہم کریں گے۔ آئی ٹی افسران میں طلحہ عزیز خان‘ عثمان احمد خان‘ اکبر علی اور کاشف یونس شامل ہیں۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء سے متعلق ای میل ایڈریس بھی فراہم کیا گیا ہے جس سے عوام ایمنسٹی سکیم سے متعلق تمام معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -