کسٹم ملتان کی کارروائی‘ لاکھوں روپے مالیت کی سمگل شدہ گاڑی ضبط
ملتان (نیوز رپورٹر) کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سمگلنگ گاڑی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
ضبط کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسٹم انسپکٹر محمد سلیم کی سربراہی میں خالد حسین‘ مرتضیٰ جمشید‘ محمد ہاشم‘ محمد امجد اور پرویز پر مبنی سکواڈ نے ملتان شہر میں کارروائی کرتے ہوئے ہنڈا سوک کار ماڈل 2009ء ضبط کرلی ہے۔ کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کی گئی کار کی مالیت 15لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔