ابراہیم خان کا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اڑھائی کروڑ نادہندگی کا الزام مسترد‘ عدالت جانے کا اعلان

ابراہیم خان کا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اڑھائی کروڑ نادہندگی کا الزام ...

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے این اے 158ابراہیم خان نے میونسپل کارپوریشن ملتان کی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

جانب سے ڈھائی کروڑ کے نادہندہ ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ملتان سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں جنرل بس اسٹینڈ پر پارکنگ کی فیس وصول نہیں کی جاتی ہے لیکن میونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سے بغیر مطلع کئے پارکنگ فیس اور جرمانہ عائد کردیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے اور مجھے الیکشن سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن ملتان کے ٹرانسپورٹ آفیسر اور دیگر آفیسران کیخلاف عدالت میں جانیکا اعلان کردیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -