پاکستان سرائیکی پارٹی‘ پاک سرزمینپارٹی ‘ مستقبل پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری

پاکستان سرائیکی پارٹی‘ پاک سرزمینپارٹی ‘ مستقبل پاکستان پارٹی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان سرائیکی پارٹی ، پاک سرزمین پارٹی،مستقبل پاکستان (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

کے امیدواروں کی کمپین زور وشور سے جاری ، بڑی سیاسی جماعتوں کے ووٹ متاثر ہونے کا خدشہ ، فنکشنل لیگ کی طرف سے ہم خیال جماعتوں کی حمایت کا اعلان کردیا گیا ، پاکستان سرائیکی پارٹی نے بھی الیکشن کے لیئے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا ہے ، سب سے زیادہ زور وشور سے این اے 158 میں انتخابی مہم جاری ہے یہاں پارٹی کے صدر اللہ نواز وینس امیدوار ہیں ، جو بہت پر امید ہیں کہ عوام سرائیکی کاز کے لیئے انکے شانہ بشانہ ہیں وہ مخالف امیدواروں کو ٹف ٹائم دینگے ، جمشید دستی بھی یہاں انکی انتخابی کمپین میں شریک ہیں ، دوسری طرف پاک سرزمین پارٹی کی طرف سے این اے 155میں انتخابی مہم زوروں پر ہے یہاں امیدوارمرکزی رہنما شیخ کرامت علی ہیں جوکہ عوامی مقبولیت کے حامل ہیں وہ اپنی انتخابی مہم نظریہ پاکستان کے حوالے سے کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انتخابی مہم