سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی سے متعلق آراو کا فیصلہ چیلنج

سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی سے متعلق آراو کا فیصلہ چیلنج

  

کوئٹہ( بیورورپورٹ)سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی کا آراو کا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا ہے ، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

نے میر سرفراز بگٹی کیخلاف درخواست بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی درخواست گزار کا موقف ہے کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر میر سرفراز بگٹی کی کاغذات مسترد کئے گئے آر او کو دباؤ میں لاکر مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کو دوبارہ بحال کرایا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے سے متعلق درخواست پر سماعت آج ہو گی ،درخواست گزار کی جانب سے منیر احمد کاکڑ کیس کی پیری کرینگے۔دریں اثناء بلوچستان ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے پی بی 11نصیر آباد سے امیدوار و رہنما پیپلز پارٹی صادق عمرانی، بی اے پی امیدوار محمد اسلم،آزاد امیدواروں عارف ابڑو ، میر مجتبیٰ مراد ابڑو ، شوکت بنگلزئی ، اسماعیل گجر،پی بی 41واشک سے بی این پی مینگل کے امیدوار ظاہر بلوچ،این اے 260 سے آزاد امیدوار نوابزادہ اورنگزیب مگسی کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے ،گزشتہ روزاپیلیٹ ٹر بیو نل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ،جس میں امیدوار محمد اسلم کو انتخابات کیلئے اہل قرار دیتے ہوئے ر یٹر ننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار ددیدیا، پی بی 16جھل مگسی سے آزاد امیدوار سید اسرار اللہ کی اپیل عمر پوری نہ ہونے کے باعث مسترد کر دی گئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -