بلوچستان‘ سندھ کے نگران وزرائے اعلیٰ اور کا بینہ ارکان نے اثاثے جمع نہیں کرائے

بلوچستان‘ سندھ کے نگران وزرائے اعلیٰ اور کا بینہ ارکان نے اثاثے جمع نہیں ...

  

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان کے نگراں وزیراعلی اور نگراں صوبائی کابینہ نے دو ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کے نگراں وزیراعلی اور انکی کابینہ نے اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

دیئے ہیں ،بلوچستان کے نگراں وزیراعلی اور انکی 10رکنی کابینہ کے ارکان نے ابھی تک اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کرائے اسی طرح سندھ کے نگراں وزیراعلی اور کابینہ کے ارکان نے بھی اپنے اثاثے جمع نہیں کرائے الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم اور انکی کابینہ کے بعض ارکان نے اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرادیئے جو اخبارات میں شائع ہوچکے ہیں ،اسی طرح اور پنجاب کے نگراں وزیراعلی نے اثاثہ جات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے ہیں تاہم بلوچستان کے نگراں وزیراعلی اور انکی 10رکنی کابینہ نے ابھی تک اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کرائے ،نگراں وزیراعلی کو اپنے اثاثے جمع کرانا ایک قانونی تقاضا ہے جسے ہر صورت میں پورا کرنا ہوگا ۔

اثاثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -