آئی جی سندھ نے فیچر کالونی میں مبینہ تشدد کیس کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے فیچر کالونی میں مبینہ تشدد کیس کا نوٹس لے لیا

  

کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کورنگی فیچر کالونی میں مبینہ تشدد اور کیس اندراج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری جبکہ متعلقہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے تفتیش میں ابتک ہونے والی پیش رفت پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وقوعے کے حوالے سے درج کیس کی تفتیش کو بلا کسی عذر یا پس وپیش انتہائی غیر جانبدارانہ اور شفاف بناتے ہوئے متاثرین کو جلد سے جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -