جی ڈی اے اقتدار میں آکر عوام کو مایوس نہیں کریگی، ذکریا حسین

جی ڈی اے اقتدار میں آکر عوام کو مایوس نہیں کریگی، ذکریا حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جی ڈی اے اقتدار میں آکر عوام کو مایوس نہیں کریگی،حکمرانوں نیاپنے دور اقتدار میں لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں ہیں پیپلز پارٹی الیکشن سے راہ فرار کیلئے بہانے ڈھونڈ رہیں ہے ان خیالات کا اظہار پی ایس 111 کیلئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار زکریا حسین نے حلقہ کے مختلف علاقوں کے دوروں کے دوران عوام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی،زکریا حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا سندھ کے حکمران اب عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے، دس سال کے دوران سندھ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے حکمرانوں کو بینقاب کردیا ہے،روشنیوں کے شہر کو گندگی کا ڈیر اور مسائلستان بنانے والوں کو عوام پہچانے اور انکے جھوٹے وعدوں اور پر فریب نعروں کے جھانسے میں نہ آئیں، انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ رواں الیکش میں عوام جی ڈی اے کو آزمائیں آپ کو کسی صورت مایوسی نہیں ہوگی اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔