رانا منان خان کے انتخابی قافلے پر فائرنگ ،سماجی معززین کی مذمت

رانا منان خان کے انتخابی قافلے پر فائرنگ ،سماجی معززین کی مذمت

  

نورکوٹ(نامہ نگار )سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے تایا زاد بھائی سابقہ لیگی ایم پی اے کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ اہل علاقہ (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کی مذمت،تفصیلات کے مطابق پی پی 48 کے لیگی امیدوار رانا منان خان موضع لنگاہ سے انتخابی مہم سے واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے قافلے پر فائرنگ کر دی لیکن خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نورکوٹ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی اہل علاقہ نے فائرنگ کے اس واقعہ پر شدید مذمت کی ہے، چئیرمین امتیاز بھجنا نے کہا کہ اس سے قبل احسن اقبال کو فائرنگ کر کے نشانہ بنایا گیا اب انکے تایا زاد بھائی پر فائرنگ کر کے خوف ہراس پھیلایا جا رہا ہے ایسے واقعات مسلم لیگ ن کو عوامی رابطہ مہم سے دور رکھنے کی سازش ہے جبکہ سہیل جعفر نے کہا کہ مخالفین مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔ رانا منان خان نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں اور میرے قافلے کے ساتھی محفوظ رہے ہمیں عوام سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم بھر پور طریقے سے حلقہ میں الیکشن کی مہم جاری رکھیں گے ۔

فائرنگ،مذمت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -