ملک عمرفاروق کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردینگے،نوید عباس

ملک عمرفاروق کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردینگے،نوید عباس

  

ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان ) ملک حاجی عمر فاروق باکردار اور مخلص شخصیت کے حامل سیاستدان ہیں ،ان کے شانہ بشانہ ان کی کامیابی کے لئے ہر جگہ اپنا کردار ادا کریں گے ،چیئرمین بلدیہ سے رکن پنجاب اسمبلی تک ملک حاجی عمر فاروق کی خدمات مثالی ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی راہنما اور کاروباری شخصیت سید نوید عباس نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے امیدوار صوبائی اسمبلی ملک حاجی عمر فاروق کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ملک حاجی عمر فاروق آزاد یا جس حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ہم ہر صورت ان کی مکمل حمایت کریں گے کیونکہ ملک حاجی عمر فاروق شریف النفس انسان ہیں وہ کردار کے غازی ہیں انہوں نے سیاست کو عوامی خدمت کے طور پر اپنایا کم عمری میں وہ چیئرمین بلدیہ ٹیکسلا بنے اور اس وقت سے ان کی حلقے کی عوام کے لئے خدمات کا ایک طویل سلسلہ ہے ملک حاجی عمر فاروق ایک عوامی آدمی ہے اور عوام کے دکھر درد میں شریک ہونے والے انسان ہیں سید نوید عباس نے کہا کہ حلقے کی عوام آئندہ انتخابات میں ملک حاجی عمر فاروق کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے سید نوید عباس نے کہا کہ ملک حاجی عمر فاروق اس حلقے کی شان ہیں اور ان کے ساتھ پر ہم سب کو فخر ہے حلقے میں جو ترقی کے کام انہوں نے کروائے وہ ان کی عوام سے محبت کا دیرینہ ثبوت ہے عوام ان کے احسانوں کو بدلہ ووٹ کی صورت میں ان کو کامیابی سے ہم کنار کر کے دیں گے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -