ٹیکسلا،مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما برادریوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
ٹیکسلا ( نمائندہ پاکستان)قسمت تحریک انصاف کے امیدوار برائے (NA-63) غلام سرور خان اور (PP-20) ملک تیمور مسعود اکبر اور (PP-19) کے امیدوار عمار صدیق خان پر مہربان ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے سینئر نائب صدر ملک فہد دلشاد آف لائق علی چوک کی دن رات کی انتھک محنتیں رنگ لے آئیں۔ مسلم لیگ(ن) کی اہم وکٹیں گراددیں۔مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے راتوں کی نیندیں حرام ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹیکسلا کے اہم نوجوان مسلم لیگی رہنماؤں نے اپنی برادریوں سمیت الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی غلام سرور خان اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ملک تیمور مسعود اور عمار صدیق خان اکبر کی بھرپور حمایت کر اعلان کر دیا اور تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے شمولیت کا اعلان ملک عثمان لیاقت المعروف مانی کی رہاش گاہ لالہ رخ بستی میں حاجی غلام سرور خان اور ملک تیمور مسعود اکبر کی موجودگی میں کیاا۔ شمولمیت اختیارر کرنے والوں میں ملک صدیق لیاقت، چوہدری علی، محمد کامران، مانی خان جدون، بلال ہاشمی اور دیگر رہنما شامل ہیں۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ وہ حاجی غلام سرور خان، ملک تیمور مسعود اکبر اور عمار صدیق خان کی الیکشن مہم بھرپور طریقے سے چلائیں گے اور ان کی کامیابی کے لیئے دن رات ایک کر دیں گے اس موقع پر حاجی غلام سرور خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے مسلم لیگی رہنماؤں کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کی شمولیت کے بعد ہماری پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔ یہ حلقہ پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف کا ناقابل شکست حلقہ تھا اور آج بھی ہے۔ وقت بدلتا رہتا ہے مگر حالات جیسے بھی ہوں ہم نے اپنے ووٹرز ، سپوٹرز اور حلقہ کی عوام کو نہ تو کھبی بھی تنہا نہیں چھوڑا اور نہ ہی فراموش کیا اور ہر فورم پر ان کی حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ظالموں، قبضہ گروپوں، لینڈ مافیا اور تھانہ کچہری کی انتقامی سیاست کرنے والوں اور شریف لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والوں کی خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ ہم ووٹ کو بھی عزت دیتے ہیں اور ووٹرز کو بھی۔ حلقہ کی عوام سے ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کی ظالم حکومت کے اقتدار کاہمیشہ ہمیشہ کے لئے سورج غروب ہو گیا ہے۔ مخالف سیاسی امیدواروں کی اللہ کے حکم اور عوام کی ووٹوں کی پرچی کے طاقت سے الیکشن میں ضمانتیں ضبط کر وائیں گے اور ان کا بوریا بستر گول کریں گے ۔