منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 9پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 9پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 9 پولیس ا(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سرکار بنام محمد بلال تھانہ سیتل ماڑی میں درج مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹروں غلام مصطفیٰ، محمد ادریس، ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران، کانسٹیبل محمد یوسف کو 7 جولائی ، جبکہ تھانہ شاہ شمس میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد خالد میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر عطاء الرحمن ، اے ایس آئی محمد خالد، ہیڈ کانسٹیبلوں انعام الحق ، نیک محمد، کانسٹیبل اختر علی کو 9 جولائی کو گرفتار کرکے روبرو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -