سپیکر آزادکشمیر اسمبلی کا چوہدری یٰسین کیخلاف ریفرنس بھیجنا بدنیتی پرمبنی ہے،چوہدری لیاقت

سپیکر آزادکشمیر اسمبلی کا چوہدری یٰسین کیخلاف ریفرنس بھیجنا بدنیتی پرمبنی ...

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری لیاقت علی نے کہا ہے کہ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی جانب سے لیڈر آف اپوزیشن چوہدری محمد یسین کے خلاف ریفرنس الیکشن کمشن کو بھیجنا بد نیتی پر مبنی ہے اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ہیں جیالے لاٹھی گولی کی سرکار سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم نے اس سے قبل بھی ضیاء اور مشرف دور کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے عوام کے حقوق کے لیے ہمشہ جنگ کی ہے نہ کبھی بکے ہیں نہ ہی کبھی جکھے ہیں میاں کے متوالوں نے پاکستان سمیت آزاد کشمیر میں بندر بانٹ جاری رکھے ہوئے ہیں مگر اللہ نے پاکستان اور آزاد کشمیر کو ان سے محفوظ رکھا ہوا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہیں چوہدری یاسین کا کردار آزاد کشمیر کی عوام کے سامنے ہے جنہوں نے ہر دور میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے جو حکمرانوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہم اس طرح کے ریفرنس کو کسی خاطر میں نہیں لاتے جو بد نیتی پر مبنی ہو۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -