تبادلہ رک جانے پرمجاہد افسر کی ڈی سی چکوال کو مبارکباد

تبادلہ رک جانے پرمجاہد افسر کی ڈی سی چکوال کو مبارکباد

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف وارڈن سول ڈیفنس راجہ مجاہد افسر نے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کا تبادلہ رک جانے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ راجہ مجاہدا فسر نے کہا کہ یہ مسلمان کا پختہ یقین کامل ہے کہ جس جگہ دانہ پانی لکھا ہے اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے بتایا کہ ابتداء میں ان کا تبادلہ چنیوٹ کیا گیا مگر پھر آخری وقت میں ان کا تبادلہ روک دیا گیا اور چکوال میں ہی الیکشن کمیشن نے تعیناتی کا حکم جاری کیا ہے۔ غلام صغیر شاہد نے کہا کہ انشاء اللہ جتنا عرصہ یہاں ہوں ضلع چکوال کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -