ویسٹ مینجمنٹ کریشن کیس میں سابق ڈی سی نادر چٹھہ کی گرفتاری کا امکان

ویسٹ مینجمنٹ کریشن کیس میں سابق ڈی سی نادر چٹھہ کی گرفتاری کا امکان

  

ملتان (وقائع نگار) ویسٹ مینجمنٹ کرپشن کیس میں سابق ڈی سی نادر چٹھہ کی گرفتاری کا امکان ہے۔ نیب ملتان میں سابقہ چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کیس میں رانا اعجاز نون گزشتہ روز پیش ہوئے جس میں انہو ں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں گزشتہ سال ہوئے تقریباً 95کروڑ روپے کی بے ضابطگی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

اور کرپشن کے ثبوت جو چار ہزار صفحات پر مشتمل ہیں ‘ انکوائری افسر وقاص اکرم کو پیش کردیئے ہیں۔ واضح رہے یہ انکوائری غیرقانونی تقرری غیر قانونی ٹھیکے کے حوالے سے کی جارہی ہے۔ ذرائع نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کرپٹ افسران عمران نور‘ عامر مقبول و دیگر اور سابقہ ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ کی گرفتاری کے امکان ظاہر کئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -