اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ صدر کو ڈیڑھ کروڑ ود ہولڈنگ ٹیکس ادائیگی کا نوٹس

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ صدر کو ڈیڑھ کروڑ ود ہولڈنگ ٹیکس ادائیگی کا نوٹس

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ان لینڈ ریونیو ملتان نے اسسٹنٹ ڈائریکر لینڈ ریکارڈ تحصیل صدر ملتان کو ودہولڈنگ ٹیکس کی ناقص کٹوتی پر ایک کروڑ 54لاکھ روپے سے زائد بقایا جات کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔ لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل صدر برانچ کی جانب سے ٹیکس پیئر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

اور نان ٹیکس پیئر سے ایک فیصد یکساں وصولی کی گئی ہے جبکہ ایف بی آر کی پالیسی کے مطابق فائلر کیلئے ایک فیصد اور نان فائلر سے دو فیصد انتقالات کی مد میں ود ہولڈنگ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے جبکہ فنانس ایکٹ یکم جولائی 2016ء سے حکومت کی جانب سے اراضی کی خریدوفروخت اور انتقالات پر فائلر سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر چار فیصد کی گئی تھی لیکن لینڈ ریکارڈ پر مامور عملہ نے ایف بی آر کی ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے اراضی کی رجسٹریشن‘ ٹرانسفر اور انتقالات پر ایک فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس پر آر ٹی او حکام نے ایک کروڑ 54لاکھ روپے سے زائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -