نشتر میں مبینہ کرپشن‘ نیب ٹیم پہنچ گئی‘ ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

نشتر میں مبینہ کرپشن‘ نیب ٹیم پہنچ گئی‘ ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) نیب ملتان کی ٹیم گزشتہ روز (جمعرات) کو نشتر ہسپتال پہنچ گئی۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ نشتر ہسپتال میں مبینہ طورپر وسیع پیمانے پر کرپشن سمیت دیگر الزامات کی روشنی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

میں مظفرگڑھ کے رہائشی کلیم دستی نے نیب ملتان کو ملوث افسران کیخلاف درخواست دی جس پر نیب نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے نشتر ہسپتال کے انتظامی امور کا کافی ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز بھی نیب ملتان کی ٹیم نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے وائس چانسلر پروفیسر احمد اعجاز مسعود نے رابطہ کیا اور تحقیقات میں ریکارڈ کی کمی و بیشی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ریکارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ملوث افراد کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔