پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کے بعد پولیس افسران نے چارج چھوڑ دیا

پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کے بعد پولیس افسران نے چارج چھوڑ دیا

  

ملتان (وقائع نگار) نگران حکومت کی جانب سے پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے جانے کے بعد آر پی اوو سی پی او ملتان سمیت ضلع کے دیگر پولیس افسران نے اپنے عہدے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کا چارج گزشتہ روز چھوڑ دیا جبکہ ایس پی سٹی ڈویژن غلام مصطفی پہوڑ آج اپنے عہدے کا چارج چھوڑیں گے۔ ملتان پولیس سے چارج چھوڑنے والوں میں آر پی او محمد ادریس‘ سی پی او سرفراز فلکی‘ ایس ایس پی آپریشن سیف اللہ خٹک‘ ایس پی صدر کاشف اسلم‘ ایس پی کینٹ ڈاکٹر فہد مختیار‘ ایس پی پٹرولنگ سجاد گجر‘ سی ٹی او ٹریفک شریف جس کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ایک روز میں گریڈ 17کے پولیس افسران کے تبادلے بھی کردیئے جائیں گے۔ واضح رہے ضلع ملتان میں نئے تعینات ہونے والے پولیس افسران آج اپنے نئے عہدہ کا چارج سنبھالیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -