ملتان: ڈکیتی اور چوری کی پے در پے وارداتیں‘ لاکھوں کا مال ’’پار‘‘

ملتان: ڈکیتی اور چوری کی پے در پے وارداتیں‘ لاکھوں کا مال ’’پار‘‘

  

ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی اور چوری کی پے در پے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے کاشف کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے محسن اور کاشف(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

کے موٹر سائیکل چوری کر لئے۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے محبوب کی دکان کی چھت پھاڑ کے 2 لاکھ 84 ہزار روپے نقدی چوری کر لی۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عظیم کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اللہ بخش سے 42 ہزار روپے نقدی ،موبائل فون اور گھڑی چھین لی۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے طلحہ کے گھر سے ایک لاکھ روپے نقدی ایک رائفل اور ایک پسٹل لائسنسی چوری کر لیا۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عبد الجبار کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں دکان ملازم نے اسامہ کی ایک لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کر لیں۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکوؤں نے دکان میں گھس کے خالد سے 60 ہزار روپے نقدی چھین لی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شاہد سے موٹر سائیکل چھین لی۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -