انٹرنیٹ پرآن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہیرپر پابندی کیلئے درخواست دائر

انٹرنیٹ پرآن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہیرپر پابندی کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ پرآن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہیرپر پابندی کے لئے دائردرخواست(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

پروفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے شاہد جمال تبریزی کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست میں وفاقی حکومت،پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ آن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہیری مہم چلا ئی جا رہی ہے۔ان ادویات میں 40 سے 50فیصد مضر صحت ہیں اور یہ ادویات رجسٹرد بھی نہیں ہیں جبکہ قواعد ضوابط پورے نہیں کئے گئے۔وکیل نے عدالت کو بتایاکہ اس تشہیری مہم کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، صحت کے بارے آگاہی نہیں دی جا رہی جبکہ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ہیلتھ کیئر کمیشن بھی اس مہم کا نوٹس نہیں لے رہے ہیں۔عدالت اس آن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہیری مہم پر پابندی لگانے کا حکم دے ۔عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔
آن لائن ادویات