وفاقی پولیس کی کاروائی ،7 ملزمان گرفتار ،مال مسروقہ ،نقدی ،اسلحہ برآمد

وفاقی پولیس کی کاروائی ،7 ملزمان گرفتار ،مال مسروقہ ،نقدی ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیو ں کے دوران 07ملزمان کوگرفتار کر کے ما ل مسروقہ ، نقدی ، اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کے سب انسپکٹر سید اختر عبا س نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد ساجد کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا، سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر محمد اعظم نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گرفتارملزمان محمد اظہر اور ند یم انو ار کے انکشاف و نشا ند ہی پر دو عدد پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ مار گلہ پولیس کے اے ایس آئی محمد حیا ت نے چوری میں ملوث ملزم خا لد محمو د کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ نقدی وغیر ہ بر آمد کرلی۔ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضا ن معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم عبد الشکو رکو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکلو ں کے پا رٹس بر آمد کر کے تفتیش شروع کر دی ، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے نو ر الہی اے ایس آئی نے چوری میں ملوث ملزم ابر ار حسین کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی محمد رئیس نے چیک ڈس آ نر کے مقدمہ میں ملوث ملزم آ صف محمود کو گرفتار کرکے تفتیش شرو ع کر دی ، مزید تفتیش جا ر ی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کے لیے تمام تر ضر وری اقدامات بر ؤ ے کا ر لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔