چار بیٹوں کو ہر ماہ بوڑھے باپ کو 16 ہزار روپے خر چہ دینے کا حکم

چار بیٹوں کو ہر ماہ بوڑھے باپ کو 16 ہزار روپے خر چہ دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساہیوال(آن لائن) سول جج فیملی کورٹ ساہیوال نعیم انجم فراز نے اپنی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

نو عیت خر چہ کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک بوڑھے 68سالہ باپ محمد علی کو اسکے چار بیٹوں کو ہر ماہ 16ہزار روپے خر چہ دینے کا حکم دیا ہے اور عدالت نے باپ کو خر چہ دینے کی ڈگری بھی دے دی ہے ۔چار بیٹوں میں تین زمیندار حق نواز،محمد بلال ،محمد جا وید اور چوتھا دوبئی پلٹ حسن نواز شامل ہیں ۔عدالت میں چک 190/9.ALکو بوڑھے محمد علی نے دعوے دائر کیا کہ اسکے چار بیٹے ہیں اور اسکی تمام جائیداد اور دو کنال گھر پر قبضہ کر چکے ہیں اور اسے خرچ نہیں دیتے جس کی وجہ سے وہ مالی پریشانیوں کا شکار ہے ۔جس کے بعد بیٹوں نے باپ کو زنجیروں میں باندھ کر گھر میں چار پائی سے باندھ دیا ۔عدالت کے حکم پر 15اپریل کو محمد علی کو پولیس ہڑ پہ نے زنجیروں سے آزاد کرایا ۔بوڑھے محمد علی نے اپنے بیٹوں کے نام جائیداد ٹرانسفر کر نے سے انکار کر دیا تھا ۔جس پر عدالت نے چاروں بیٹوں کے خلاف فیصلہ دے دیا اور ڈگری جاری کر دی۔
خرچہ