عابد ستار عسکری بینک لمیٹڈ کے صدر ا ور چیف ایگزیکٹیو کے طور پر تعینات

عابد ستار عسکری بینک لمیٹڈ کے صدر ا ور چیف ایگزیکٹیو کے طور پر تعینات

  

اسلام آباد(پ ر)سکری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عابد ستار کو عسکری بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو کے طور پر تعینات کر دیا ہے ، جو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فِٹ اینڈ پراپر ٹیسٹ (ایف پی ٹی) کی منظوری سے مشروط ہے۔ عابد ستار وسیع تجربے کے حامل بینکر ہیں اور کارپوریٹ ، کنزیومر اور ریٹیل بینکاری میں 35 سال سے زائد ملکی اور غیر ملکی تجربہ رکھتے ہیں ۔ اس سے قبل آپ نے حبیب بینک لمیٹڈ میں ہیڈ آف انٹرنیشنل بینکنگ ایشیا اینڈ افریقہ ریجن کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں ۔ آپ بحرین میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں نادرن گلف اینڈ لیونٹ کے لیے بطور ریجنل ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ آپ ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔ عابد ستار نے پنجاب یونیورسٹی سے گولڈ میڈل کے ساتھ فنانس میں ایم بی اے اور کیمبرج یونیورسٹی، برطانیہ سے اکنامکس اینڈ پولیٹکس آف ڈویلپمنٹ میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -