98فیصد ترقیاتی اہداف حاصل کرلیے ہیں،محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات مظفرآباد

98فیصد ترقیاتی اہداف حاصل کرلیے ہیں،محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات مظفرآباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ)محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مالی سال 2017-18کے دوران اب تک 98فیصد ترقیاتی اہداف حاصل کیے جاچکے ہیں ۔جو کہ مالی سال کے اختتام تک 100فیصد مکمل کرلیے جائیں گے ۔رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی میزانیہ کے خلاف مالی و مادی اہداف کے حصول کے سلسلہ میں محکمہ جات کی کاررکردگی مثالی رہی ہے ۔پریس ریلیز میں مزیدکہا گیا ہے کہ ترقیاتی فنڈزکوشفاف طریقے سے استعمال میں لایاگیا ہے اور ترقیاتی منصوبہ جات زمین پر نظر آرہے ہیں ۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ تاثر کسی طور پر بھی درست نہ ہے کہ محکمہ جات مالی سال 2017-18کے ترقیاتی میزانیہ کے خلاف مالی و مادی اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔20جون تک مجموعی طور پر 98فیصد اخراجات عمل میں لائے جاچکے ہیں ۔اس طرح ترقیاتی میزانیہ کی رقم سوخت ہونے کی اطلاعات غلط ہیں جس میں کوئی صداقت نہ ہے مالی سال کے اختتام پر 100فیصد اخراجات عمل میں لائے جائیں گے ۔