مظفرآباد، ڈی ایس پی سیکیورٹی ملک ظفر علی اعوان ریٹائرڈ ہو گئے

مظفرآباد، ڈی ایس پی سیکیورٹی ملک ظفر علی اعوان ریٹائرڈ ہو گئے

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ)دارالحکومت آزادکشمیر کے ہردلعزیز پولیس آفیسر ڈی ایس پی سیکیورٹی ملک ظفر علی اعوان پیرانہ سالی کے بعد باعزت ریٹائرڈ ہو گئے، ان کی ریٹائرمنٹ پر ایس ایس پی عابد میر کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور شاندار خدمات پر شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک ظفر علی اعوان نے کہا کہ 1974تک 43سالوں میں جس طرح ریاست اور عوام کے مسائل کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کرنے کا موقع ملا وہ ایک طویل داستان ہے۔مگر ملک عطاء حسین آئی جی پی سے شعیب دستیگر تک کم وبیش 22سے زائد انسپکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ فرائض منصبی ادا کرنے کا موقع پر مختلف محکمانہ کورسسز کلاسز کے بعد جو اہم چیز سیکھنے کو ملی وہ رویہ تھی۔اگر یونیفارم میں ملبوس محکمہ کے لوگ اپنے رویوں میں نرمی لے آئیں تو محکمہ کی کارکردگی میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے عابد میر کا شکریہ ادا کیا اور عزت آفزائی کرنے پر کہا کہ جانے والوں کو خدا حافظ اور نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا محکمہ کی درخشاں روایات ہیں۔جبکہ ایس ایس پی عابد میر نے کہا کہ امید ہے کہ جس طرح ملک ظفر علی اعوان نے دوران سروس ریاست اور عوام کی خدمت کو شعار بنائے رکھا اسی طرح آئندہ بھی عوامی اور ریاستی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -