وزیراعظم آزادکشمیر نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

وزیراعظم آزادکشمیر نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

  

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ۔جہاں وہ لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی اہلیہ ،بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنیگے۔جمعرات کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی نے لیگی کارکنوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔وزیراعظم اپنے دورے کے اخراجات ذاتی طور پر برداشت کررہے ہیں امکان ہے علی الصبح وہ وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -