چکوال،پہلوان گروپ سی اوکے گھر مسلح ڈکیتی کی واردات

چکوال،پہلوان گروپ سی اوکے گھر مسلح ڈکیتی کی واردات

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پہلوان گروپ کے چیف ایگزیکٹو کے گھر میں مسلح ڈکیتی کی واردات ، نامعلوم ڈاکو 60لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ محلہ نشاط سینما چکوال کے عقب میں گزشتہ رات آٹھ بجے تین ڈاکو ایک کار میں آئے، چیف ایگزیکٹو حاجی گلشیر خان مغرب کی نماز پڑھ کر ہیڈ آفس چھپڑ بازار روانہ ہوئے تو ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے۔ پستول کی نوک پر خواتین کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور ان سے چابیاں لیکر گھر میں پڑا ہوا تمام سونا اور نقدرقم چھین کر فرار ہوگئے۔ سٹی پولیس چکوال نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -