سپریم کورٹ نے شبنم ارشاد کی اوپن یونیورسٹی میں تعیناتی درست قراردیدی

سپریم کورٹ نے شبنم ارشاد کی اوپن یونیورسٹی میں تعیناتی درست قراردیدی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے شبنم ارشاد احمد کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعیناتی کودرست قراردیتے ہوئے منظوری دیدی،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے شبنم ارشاد احمدکو انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی ڈپٹی ڈائریکٹر کانوٹیفکیشن جاری کردیا،پنجاب یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ مس شبنم ارشاد احمد نے اس پوسٹ کیلئے 2015ء میں اپلائی کیا تھا اور سلیکٹ ہوگئی تھیں بعدازاں ان کے مدمقابل امیدواروں نے اس تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کردیا تھاتین سال کے بعد انہوں نے اس پر سپریم کورٹ میں ریو پٹیشن دائر کی جس پر سپریم کورٹ نے انکی تعیناتی کو قانونی قرار دیدیا،

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -