معروف مزاح نگار مشتاق یوسفی ڈیفنس فیز I میں سپردخاک

معروف مزاح نگار مشتاق یوسفی ڈیفنس فیز I میں سپردخاک

  

کراچی (این این آئی)معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہر سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کر دی گئی ہے،جس کے بعد انہیں ڈیفنس فیز ون کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ عہد حاضر کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی طویل علالت کے بعد 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔مشتاق احمد یوسفی کو اردو ادب میں اعلی مقام حاصل تھا۔ ادبی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 1999 میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے تمغوں سے بھی نوازا تھا۔

مشتاق یوسفی سپرد خاک

مزید :

کراچی صفحہ اول -